Feb 24, 2018 06:55 pm
views : 517
Location : Local Marriage Hall
Quetta- Mass Marriage Ceremony of 75 Couples
کوئٹہ: محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد
کوئٹہ میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا
انعقادکیا گیا ، تقریب میں 75 جوڑے شادی کیلئے آئے ہیں، جس میں دلہنوں کو
وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے سونے کے سیٹ سمیت جہیز کا ضروری سامان بھی
دیا گیا، نئے نویلے جوڑوں کے خاندان خوشی سے نہال ہیں جنہوں نے ڈھول کی تاب
پر رقص بھی کیا۔
اجتماعی شادی میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے معاون شہزاد
مہمان خصوصی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان اور مہمان خصوصی نے دلہنوں کو رخصت
کریں گے۔
اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر ہیومن رائٹس اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دور دراز علاقو
ں سے والدین آئے انہوں نے کہا کہ ہماری بچی کی شادی تیار ہے اور ہمارے پاس
اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہم اپنی بچیوں کو عزت سے رخصت کر سکیں۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کیلئے ہم نے وزیر اعلیٰ
بلوچستان سے بات کی اور انہوں نے اپنی اور انکے معاون خاص شہزاد صاحب کی
طرف سے ہماری مدد کی ۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر نے مزید کہا کہ اجتماعی شادی کی یہ تقریب ایک نیک اور
اچھا کام ہے جس میں غریب والدین اپنی بچیوں کو عزت سے رخصت کر رہے ہیں اور
اس تقریب کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 2کروڑ روپے کی فنڈنگ کی ہے، اگر
اجتماعی شادیو ں کیلئے ہمیں مزید فنڈنگ ہوتی رہی تو ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں
گے ۔