ڈیرہ بگٹی: پی پی ایل کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
ڈیرہ بگٹی سوئی میں لوکل سن کوٹے کیلئے چار ماہ سے احتجاج کرنے والے پی پی
ایل ملازمین پر پی پی ایل کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کیے گے تشدد کے
خلاف قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
نکالی گئی، ریلی کی قیادت میونسپل کمیٹی کے چیئر مین حاجی محمد بخش بگٹی
قبائلی رہنما چیف آف موندرانی وڈیرہ میاں خان نے کی۔
ریلی پاکستان ہاوس سے شروع ہو کر اللہ والی چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی
کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا اور سڑکوں پر ٹائر نظر آتش کئے جس پر سوئی
،کشموراور ڈیرہ بگٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے پی پی ایل مینجمنٹ اور پی پی ایل سیکورٹی کے خلاف شدید
نعرے بازی کی ، مظاہرین نے لوکل سن کہوٹہ کے مطالبات کے حق میں نعرے بازی
بھی کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پکڑے ہوئے تھے جن پر انہوں نے پی پی ایل
سیکیورٹی گارڈ اور افسران کے خلاف اوراپنے مطالبات کے حق میں جملے درج کئے
ہوئے تھے ۔
اس موقع پر قبائلی رہنما نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے
ہوئے کہا کہ ڈی آئی سی کے دوستوں نے ہمارے بچوں کو دھکے دیئے اور انہیں
مارا ہے جس پر ہم کرنل صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسکے خلاف ایکشن لیں۔
رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے بچے اپنے جائز مطالبات کیلئے پی پی ایل آرہے
ہیں یہ بچے لاوارث نہیں ہیں جو پی پی ایل کے سیکیورٹی گارڈ ان پر تشدد کر
رہے ہیں ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اس حوالے سے وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پی پی ایل
سیکورٹی اہلکاروں کے لاٹھی چارج اور تشدد کی ہم مزمت کرتے ہیں ۔
وڈیرہ میاں خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، وفاقی و صوبائی حکومتیں اس مسئلہ کا نوٹس لیں۔