Feb 24, 2018 07:39 pm
views : 521
Location : Sindh Secretariat
Karachi- ٖFire in new Sindh Secretariat Building
کراچی،نیوسندھ سیکریٹیریٹ کی عمارت میں آتشزدگی،قیمتی ریکارڈ جلنے کا خدشہ
کراچی کے علاقے برنس روڈ پر واقع نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے سبب قیمتی رکارڈ جلنے کا خدشہ ہے۔
آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے پہنچ گئیں جبکہ
ریسکیو ایمبولینسیں اور عملہ، پولیس اور رینجرز بڑی تعداد میں موجود
ہیں،آگ نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگی ہے،
جہاں چیف سیکریٹری اور صوبائی وزراء کے دفاتر موجود ہیں۔
سندھ سیکریٹریٹ کی جس عمارت میں آگ لگی ہے اس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ کا دفتر بھی واقع ہے،آگ بجھانے کی کارروائی اور ریسکیو کارروائی
جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات فی
الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔