Feb 24, 2018 07:45 pm
views : 532
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed chairs Meeting regarding PSL-3 Final Match
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر
جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ پو
لیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران 25 مارچ 2018کومنعقد ہونے والے
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کرکٹ میچ کی سیکیو رٹی کے حولے سے کئے جانے والے
اقدامات کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران فائنل میچ کے انعقاد کے
لئے فول پر وف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرزاور پولیس کی
ڈیپلائمنٹ ، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں کا تعین کیاگیا اور اس عزم کا بھی
اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے انعقاد کے لئے ہرممکن سیکیورٹی کے اقدامات
کئے جائیں گے تاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کویقینی بنایا جائے
۔