Feb 24, 2018 07:53 pm
views : 540
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Air Vice Marshall Aamir Masood
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ائیروائس مارشل عامر مسعودکی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر
کمانڈ پاکستان ائیر فورس ائیروائس مارشل عامر مسعود نے ملاقات کی ۔
ترجما ن وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے۔پاک فضائیہ نے ملک
کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرات اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔پاک فضائیہ
کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین
فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے ائیرمارشل عامر مسعود کی پاک فضائیہ کیلئے خدمات کو سراہا ۔