کراچی ، اگلے انتخابات میں سیاسی جماعتیں ملک کے معاشی ایجنڈے پر خصوصی توجہ دیں،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے
انتخابات کے لئے ملک کے معاشی ایجنڈے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ معاشی میدان
میں ایک واضح سمت کے ساتھ آگے بڑھا جاسکے اس کے لئے وہ موجودہ حکومت کی
جانب سے معاشی میدان میں کئے گئے ٹھوس اقدامات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔
گورنر سند نے سی ای او کلب کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مشاورتی اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے تنقید برائے تنقید
کی پالیسی چھوڑ کر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ بیرون
ملک پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کیا جاسکے۔
محمد زبیر نے کہا کہ حال ہی میں ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم
پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
زرداری کی ایک ساتھ موجودگی اور پاکستان کے کیس کو مضبوط انداز میں پیش
کرنے اس سمت میں ایک لائق تحسین اقدام قرار دیا جاسکتا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ معاشی میدان
میں پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے متحد ہو کر کام کریں تاکہ عالمی برادری
کے سامنے پاکستان کا بیانیہ زیادہ واضح اور بہتر طریقہ سے پیش کیا جاسکے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں ہی ملک کی خوشحالی مضمر ہے اس لئے
ہم سب کو اس جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ جب ملک کی بات آئے، اس کی ترقی و
خوشحالی کے لئے کوئی اقدام سامنے آئے تو سیاست کو علیحدہ کرکے صرف اور صرف
ملکی سالمیت ، بقاء اور قومی کاز کو مدنظر رکھنا چاہئے تاکہ دنیا کو علم
ہوسکے کہ ہم اس مسئلہ پر متحد ہیں۔
ڈیوس میں پاکستان پویلین کے قیام کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ اس
طرح کے اقدامات پاکستان کا اصل امیج بحال کرنے کے لئے اشد ضروری ہیں۔ یہ
بھی ایک حقیقیت ہے کہ کسی منفی تاثر کو زائل ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن ہم
سب کو اس ضمن میں اپنی کوششیں جار ی رکھنا چاہئے۔ بنانے میں اہم کردار ادا
کریں گے کیونکہ ہم ان کے ذریعہ اپنی ضروریات سے فاضل بجلی حاصل کرنے میں
کامیاب ہوجائیں گے۔
اکرام سہگل، شبر زیدی ، ڈاکٹر ہما بقائی، سلطانہ صدیقی، جاوید اکائی اور معروف کمپنیوں کے سی ای اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔