Feb 24, 2018 08:13 pm
views : 510
Location : Cricket Ground
Bahawalpur- Public views about PSL-3
بہاولپور:دبئی میں جاری پی ایس ایل تھری ٹورنامنٹ کے حوالے سے شہریوں کی رائے
دبئی میں جاری پی ایس ایل تھری کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے جہاں ملک بھر کے
کرکٹ شائقین میں دھوم مچی ہوئی ہے،وہیں بہاولپور کے کرکٹ شائقین میں جوش
وخروش پایا جارہاہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بہاولپور مقصود الحسن جاوید نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے حالات پہلے
سے بہت بہتر ہیں دبئی میں ہونے والا پی ایس تھری کا صر ف فائنل ہی نہیں
پورا میچ پاکستان میں کرانا چاہئے تھاجس کے کچھ میچز بہاولپور میں بھی ہونے
چاہئے تھے۔
مقصود الحسن جاویدنے کہا کہ بہاولپور کا کرکٹ اسٹیڈیم انٹر نیشنل لیور کا
ہی ہے بس اس میں تھوڑی اپگریڈیشن اورترقیاتی کام کرانے کی ضرورت ہے ۔
اس حوالے سے سابق سیکریٹری کر کٹ ایسوسی ایشن بہاولپور محمد خالد فاروق نے
کہا کہ کرکٹ ہماری رگوں میں بسی ہوئی ہے اور 1992 سے میں خود کرکٹ سے
وابستہ ہوں پی ایس ایل کے حوالے سے میں یہ کہوں کا کہ جب یہ میچ پاکستان کے
شہروں کے درمیان کروایا جارہا ہے تو اسے مکمل طورپر پاکستان میں ہی کرانا
چاہئے تھا۔
واپڈا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران الحق نے کہا کہ جس ملک کا کھیل ہوتا ہے اسی
ملک میں کرایا جاتا ہے، جیسے انڈیا میں آئی پی ایل، اور ساوتھ افریکہ لیگ
کا میچ ساؤتھ افریقہ میں ، اسی طرح پاکستان لیگ کا میچ پاکستان میں ہی ہونا
چاہئے ،ہا ں البتہ ہمارے ملک میں سیکیورٹی مسائل ہیں جس کی وجہ سے یہ میچز
دبئی میں کرائے جارہے ہیں ، انشاء اللہ ہمارے ملک کے سیکیورٹی مسائل جلد
حل ہو جائیں گے ۔
اس موقع پر ایک نوجوان کر کٹر محمد نوید نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں
ہونے چاہئے جس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع
ملے گا۔
ایک اور نوجوان کرکٹر دلشاد احمد نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونا
چاہئے میں توقع کرتا ہوں کہ آئندہ سال پی ایس ایل پاکستان میں ہی ہونگے