Feb 25, 2018 04:02 pm
views : 499
Location : Lines Area
Karachi- MQM Pakistan Chief Farooq Sattar Addresses
کراچی،قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کھینچا تانی میں پتنگ پھٹنے نہیں دوں گا،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی تقسیم ہو سکتی ہے لیکن مہاجروں کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہو سکتا۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارکنوں سے خطاب کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والے تو تقسیم ہو سکتے ہیں
لیکن مہاجروں کا ووٹ کسی قیمت پر تقسیم نہیں ہو سکتا۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ ہوں، پتنگ
کانشان بھی میرے پاس ہےاور میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کھینچا تانی میں
پتنگ پھٹنے نہیں دوں گا۔