کراچی،گور نر سندھ کا سی ای او کلب کے مشاورتی اجلاس سے خطاب
گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا سیاسی ہے جماعتیں آئندہ انتخابات کے لئے ملک
کے معاشی ایجنڈے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ معاشی میدان میں ایک واضح سمت کے
ساتھ آگے بڑھا جاسکے اس کے لئے وہ موجودہ حکومت کی جانب سے معاشی میدان
میں کئے گئے ٹھوس اقدامات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔
مقامی ہوٹل میں سی ای او کلب کی جانب سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں ہی ملک کی خوشحالی مضمر ہے
اس لئے ہم سب کو اس جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی،گورنر نے تمام سیاسی
جماعتوں پر زور دیا کہ وہ معاشی میدان میں پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے
متحد ہو کر کام کریں تاکہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا بیانیہ زیادہ
واضح اور بہتر طریقہ سے پیش کیا جاسکے۔
محمد زبیر نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے تنقید برائے تنقید کی
پالیسی چھوڑ کر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ بیرون ملک
پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کیا جاسکے، حال ہی
میں ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی
اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ساتھ موجودگی
اور پاکستان کے کیس کو مضبوط انداز میں پیش کرنے اس سمت میں ایک لائق
تحسین اقدام قرار دیا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں اکرام سہگل، شبر زیدی ، ڈاکٹر ہما بقائی، سلطانہ صدیقی، جاوید
اکائی اور معروف کمپنیوں کے سی ای اوز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔