Feb 25, 2018 06:44 pm
views : 548
Location : Local Place
Karchi- PTI Planting Campaign
کراچی،تحریک انصاف کا کراچی میں ملین ٹری مہم کا اعلان
چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز
کردیاگیا ہے،مہم کا باقاعدہ افتتاح عمران خان مارچ کے مہینے میں کریں
گے،مہم کے دوران شہر بھر میں دس لاکھ کے قریب پوے لگائے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے،پی ٹی آئی
چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی
نے کراچی میں درخت لگاؤ مہم کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے گھر گھر جاکر پودوں
کی تقسیم شروع کر دی اور ساتھ ہی ایک پمفلٹ دیا جس میں پودوں کی حفاظت کی
ہدایات موجود ہیں۔
مہم کے پہلے ہی روز کراچی کی عوام نے ڈاکٹر عارف علوی کا والہانہ استقبال کیا مہم کو خوب سراہا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف
علوی کا کہنا تھا کہ ہم دس لاکھ پودے لگانا چاہتے ہیں مہم کا باقاعدہ
افتتاح عمران خان مارچ میں کریں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی آلودگی سے بھرا ہوا ہے،دس ہزار افراد
سالانہ آلودگی کی وجہ سے مرتے ہیں شہر میں اس وقت پودوں کی حد سے زیادہ
ضرورت ہے،عمران خان کی بلین ٹری سونامی کے تناظر میں ہم یہ کام کرنے جا رہے
ہیں۔