پشاور،چھٹی کے دن شہریوں کی چڑیا گھر میں تفریح
پشاور کا پہلا چڑیا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،اتوار کے دن
کاآغاز ہوتے ہی پشاور کے شہریوں نے بچوں سمیت چڑیا گھر کارخ کیاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے
کی عوام کے لیے چڑیا گھر بنایا اور ان کو تفریح فراہم کی،پشاور میں تفریح
کے مواقع کم ہے اور اب چڑیا گھر کے بن جانے سے ان کے بچوں کو تفریح کے
مواقع ملے ہیں ،شہریوں نے شکوہ کیا ہے چڑیا گھرمیں جانوروں کے تعداد فی ا
لوقت کم ہے لیکن پھر بھی وہ اس پارک میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس چڑیا گھر میں چار پانچ قسم کے گوشت
خور جانور ہیں جن میں شیر ، چیتا ، برفانی ریچھ اور بھیڑیا شامل ہیں اور اس
کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد مختلف پرندے شامل ہیں جن میں نایاب پرندوں
کی تعداد بھی زیادہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے میں ہاتھی اور
زرافہ کی بھی آمد ہو جائیگی جس سے اس چڑیا گھر کی رونق دوبالا ہو جائیگی۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چڑیا گھر کے
ڈائریکٹر سید محمد علی کا کہنا تھا کہ کہ چڑیا گھر میں کوشت خور جانور اور
دیگر جانور بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ جانوروں میں مزید اضافہ کیا
جائیگا۔
ایک شہری نواب شیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے چڑیا ھگر بنا کر شہریوں کے لئے
تفریح کا اچھا اقدام کیا ہے جبکہ جہاں حکومت میں خامی ہوگیا وہاں تنید کریں
گے اور جہاں حکومت اچھا کام کرے گی اسے سراہیں گے۔