Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 25, 2018 12:00 am views : 642

Location : Cholistan

Cholistan- Milking Competetion
  • Urdu

بہاولپور ، صحرائے چولستان میں گائے کا سب سے زیادہ دودھ دینے کا فائنل مقابلہ

محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بہاولپور کے زیر اہتمام چولستانی گائے کے دودھ کا فائنل مقابلہ ہوا، دودھ کا یہ مقابلہ صحرائے چولستان میں چنن پیر کے مقام پر منعقد ہواجس میں کل47 چولستانی گائے رکھنے والے مویشی پال شریک ہوئے،مقابلے میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بہاولپور ربنواز کوثر نے خصوصی شرکت کی۔
دودھ دینے کے اس انوکھے مقابلے میں تحصیل چشتیاں سے تعلق رکھنے والے محمد ساجد کی نوکر غازی دی نامی چولستانی گائے نے تین وقتوں میں 36 لیٹر 3 ملی لیٹر دودھ دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مقابلے میں دوسری پوزیشن تحصیل منچن آباد کے مرید احمد کی گائے نے تین ٹائم میں 31 لیٹر 36 ملی لیٹر دودھ دیاجبکہ تیسری پوزیشن خیرپور ٹامیوالی کے اللہ داد کی گائے نے تین ٹائم میں 30 لیٹر 505 ملی لیٹر دودھ دیا۔
اس دلچسپ اور منفرد مقابلے کو دیکھنے کے لیے چولستانیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جنہوں نے اس دلچسپ مقابلے میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا اور مقابلہ جیتنے والی گائیوں کیلئے تالیاں بجاکر خوب داد دی۔
اس حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین شیخ دلشاد احمد قریشی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے سائنسی بنیادوں پر متعدد منصوبے بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے محکمہ لائیو سٹاک کسانوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور بہاولپور میں اس محکمے کی کارکردگی مثالی ہے۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بہاولپور ڈاکٹر ربنواز کوثر نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی میں پاکستان کی خوشحالی کا راز مضمر ہے اس لیے حکومت کی ہدایت کے مطابق لائیوسٹاک کے شعبے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے ویکسی نیشن اور مانیٹرنگ کا مربوط نظام قائم کیا گیا ہے جس میں محکمہ کا عملہ دن رات کوشاں ہے اسی وجہ سے بہاولپور ڈویژن کو بیماریوں سے فری زون قرار دیا گیا ہے ۔
اس موقع پر مقابلہ جیتنے والی گائے کے مالک محمد ساجد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کا یہ تیسرادن ہے جس میں میری گائے نے ماشاءِ اللہ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر مجھے بے حد خوشی ہے ۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved