اسلام آباد،سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہےمریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے
2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی،یقین ہے کہ اقتصادی راہداری
منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنارہوگا،سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی
کوریڈور ہے۔
اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کاررواں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت
برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین سے گوادرتک چلنے والے کاررواں کو
دستاویزی شکل بھی دی گئی ہے، سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا
تبادلہ ہو گا،نوازشریف نے آنے والے منصوبے، کونسلوں کی ترقی اورخوشحالی کو
سمجھا،منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیرکامیاب نہیں ہو
سکتے،سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کے عوام کو بھرپور اعتماد ہے، پاکستان
پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا، سی پیک پاکستان
چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے،پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد
اور احترام پر مبنی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ثقافتی معاہدوں سے پاکستان کی کلچرل
صنعت مزید فروغ پائے گی، کلچرل کاررواں کے ذریعے پر امن اور ترقی کرتا
پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا،عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا
کردار اہم ہے۔