پشاور،جمعیت طلبائے اسلام کی غلبہ اسلام کانفرنس 28جنوری کو ہوگا،مولانا گل نصیب خان
جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ کے
پی کے حکومت نے جس تعلیمی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا نئی نسل اس تبدیلی سے
محروم ہے ،توقع تھی پی ٹی آئی نوجوان نسل کو تعلیم و روزگار دے گی لیکن
بدقسمتی سے لاکھوں بچے او جوان دیگر صوبوں میں محنت مزدوری پر مجبور ہیں ۔
رنگ روڈ پر جمیعت کے مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گل
نصیب کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے حکومت نے مفت کتابوں کی فراہمی کا آغاز کیا
تھا،موجودہ حکومت طبقاتی نظام تعلیم کے فروغ میں پیش پیش ہے ،سینیٹ
انتخابات میں حصہ لیکر اپنے اہداف تک پہنچیں گے، تمام جماعتوں سےرابطے جاری
ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ آج رابطہ کیا جائے گا، جمعیت طلبائے اسلام کا
غلبہ اسلام کانفرنس 28جنوری کو ہوگا۔
جے یو آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ
ہے ، آئمہ کرام کو اعزازیہ کے نام پر دھوکہ دیا جارہاہے،اس کیلئے بجٹ میں
حصہ مقرر کرکے آئمہ کیلئے گریڈ کا تعین کیا جائے،مولانا سمیع الحق اگر ایم
ایم اے میں شمولیت کو گناہ سمجھتے ہیں تو وہ یہ گناہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔