میاں چنوں،مقامی گاؤں لے مکینوں کا اسکول کے فنڈ زمیں مبینہ خوردبرد پر ہیڈ مسٹریس کے خلاف احتجاج
میاں چنوں گاؤں56پندرہ ایل میں علاقہ مکینوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول
کی ہیڈ مسٹریس سکول کونسل کی جانب سے سکول فنڈز میں خوربرد اور سکول ٹیچرز
کو ہراساں کرنے پر احتجاج مظاہرہ کیا۔
میاں چنوں کے نواحی گاؤں56پندرہ ایل کے رہائشیوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری
سکول کی ہیڈ مسٹریس سمیرا جبیں اور سکول کونسل کے ممبر جہانزیب عاشق کی
جانب سے سکول کے فنڈز میں خورد برد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا
کہنا تھا کہ ا سکول ہیڈ مسٹریس اور سکول کونسل کا ممبرجہانزیب سکول کے
مشترکہ اکاؤنٹ سے رقم نکلواکر ہڑپ کر جاتے ہیں،جس کو کاغذائی کاروائی میں
پورا کردیا جاتا ہے،جبکہ سکول کونسل کے ممبرجہانزیب کیخلاف ملتان میں
55لاکھ روپے کے فراڈ کی ایف آئی آر بھی درج ہے اور ہیڈمسٹریس کا بچوں کے
والدین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ ہے
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ دونوں نے ملکر سکو ل کے ماحول کو خراب کر رکھا
ہے اور جہانزیب عاشق سکول میں جاکر سکول ٹیچرز اور بچوں کو بلاوجہ ہراساں
کرتا ہے، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک شخص کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اسکول کونسلا کا ممبر ایک کرپٹ اور کرمنل انسان ہے جو
خود کو وکیل بھی ظاہر کرتا ہے۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہیڈمسٹریس کا رویہ غیر اخلاقی ہے جبکہ یہاں منفی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں ۔