اسلام آباد،انسداد دہشتگردی عدالت کو شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیئے ، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف اور شہباز
شریف دونوں مال بنانے میں لگے ہیں, نوازشریف پاناما کیس میں پکڑے
گئے،شہبازشریف کو چین کے ایس ای سی پی نے پکڑا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی ایس ای سی پی کے وفد نے فیصل
سبحان کا انٹرویو کیا تھا,فیصل سبحان نے ٹیم کو بتایا کہ ملتان میٹرو کا
پیسہ شریف خاندان کے پاس جاتا ہے, کمپنی کا سی ای او غائب ہوگیا کیونکہ
انہوں نے شریف فیملی کے خلاف گواہی دی تھی، احد چیمہ کے لیے یہ اس لیے کھڑے
ہوگئے کہ یہ سارے شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں،شہباز شریف نے 9 سال میں 9
ہزار ارب روپے خرچ کیے، ہڑتالی بیوروکریسی شہباز شریف کی فرنٹ مین ہے۔
عمران خان نے شہباز شریف کو چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد
دہشتگردی عدالت کو شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیئے ، شریف برادران کیخلاف
گواہی دینے کے بعد فیصل سبحان لاپتہ ہوگیا، چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے
کا مطالبہ کرتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا ملتان میٹرو کا کنٹریکٹ کیپٹل
انجینئرنگ کمپنی کو دیا گیا ، فیصل سبحان کمپنی کا سی ای او تھا، ملتان
میٹرو بس اور اورنج ٹرین لاہور کا پیسہ شریف خاندان کو جا رہا ہے ، یہ بڑے
منصوبوں کی رپورٹس پبلک نہیں کرتے اور معاہدے خفیہ رکھتے ہیں،عمران خان کا
کہنا تھا اورنج ٹرین کا معاہدہ خفیہ کیوں ہے ؟