ملتان، عاصمہ قتل کیس میں گرفتار ملزم حیدر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
عاصمہ قتل کیس میں گرفتار ملزم حیدر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا,ملزم کو
آج انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں پیش کیا گیا,انسداد دہشت گردی عدالت
نمبر 1 کے جج ملک خالد محمود نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس
کے حوالے کر دیاہے۔
ملزم کے خلاف دنیا پور تھانہ سٹی میں ننھی بچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا
ہےجبکہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے
سمیت302،201اور376/511 شامل کی گئی ہیں۔