کراچی چڑیا گھر کے اطراف میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار،چڑیا گھر آنے والوں کی تفریح مزہ کرکرا ہوگیا
کراچی چڑیا گھر کے اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کے سبب چڑیا گھر آنے والوں کی تفریح کا مزہ کرکرا ہوگیا۔
چڑیا گھر کے اطراف میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں
چڑیا گھر آنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،گارڈن سے ملحقہ سڑک
ترقیاتی کام سے سبب کھود دی گئی ہے جس کے سبب اہلخانہ کے ہمراہ آنے والوں
کے لئے چڑیاگھر تک پہنچنا محال ہوگیا ہے،سیر تفریح کی غرض
سے آنے والے شہری جب گارڈن پہنچتے ہیں تو ٹوٹی پھوٹی سڑک انکا منہ چڑا رہی
ہوتی ہے شہریوں نے متعلقہ حکام سے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا
مطالبہ کیا ہے۔
اسموقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک بزرگ شہری کا
کہنا تھا کہ چڑیا گھر آنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گارڈن کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کے سبب
کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت بتائے کہ اتنا بجٹ کہاں جاتا
ہے،5منٹ کا راستہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب گھٹوں میں طے ہوتا ہے۔
ایک اور شہری کا کہناتھا کہ سڑک کو کھود کر ستیاناس کردیا ہے بڑے لوگ اپنے
گھروں میں آرام کرتے ہیں جبکہ غریب شہری ٹریفک جام میں پھنسا رہتا ہے۔