ملتان،ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی صدارت میں انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ کی صدارت میں انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس
منعقد ہوا ،اجلاس میں3 روزہ قومی پولیو مہم 12 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ
کیا گیا ہے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری نے شرکاء کو بریفننگ دی۔
اس موقع پر ڈی سی ملتان نے ہدایت کی کہ گھر گھر مھم کے دوران 8 لاکھ سے
زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،1823 موبائل ٹیمیں تشکیل دیکر عوامی
مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گےجبکہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے
والدین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گزشتہ5 سال سے ملتان پولیو فری ضلع ہے جو اعزاز ہے،پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔