Feb 26, 2018 05:28 pm
views : 474
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Women Chamber of Commerce Delegation
لاہور ، گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ویمن چیمبرآف کامر س کے وفد کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ویمن چیمبرآف کامر س کے بیس رکنی وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ویمن چیمبرآف کامر س کے بیس رکنی وفد کی قیاد ت فلاحت عمران نے کی ۔
اس موقع پر گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا خواتین کو با اختیات
بنائے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ قیادت
اپنے منشور کے مطابق خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہماری خواتین صلاحیتو ں کے اعتبار سے کسی بھی
طرح کسی سے کم نہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کارکردگی اس بات
کاعملی ثبوت ہے ۔ہمارے معاشر ے کا یہ اکاون فیصد ملکی ترقی میں مردوں کے
شانہ بشانہ ہیں بلکہ بعض شعبے ایسے ہیں جن میں انہوں نے مردوں سے زیادہ
نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کررہی ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا تعلیمی اداروں کے کانووکیشن کے دوران زیادہ تر گولڈ میڈ
ل خواتین کے حصے میں آتے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے کہ
یہ خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طر ح مردوں سے کم نہیں ۔
گورنر پنجاب نے مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع
فراہم کرنے کے لئے ریمن چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ
امر خوش آئند ہے کہ خواتین نے نہ صر ف کارپوریٹ سیکٹر میں اپنے لوہا منوایا
ہے بلکہ تنظیمی اعتبار سے بھی وہ منظم ہیں اور نئے آنے والوں کے لئے بھی
مشعل راہ کاکام کررہی ہیں ۔
گورنر پنجاب نے خاص طور ویمن چیمبر آف کامرس کی پہلی صدر شہلہ جاوید کے کردار کو سراہا ۔
گورنر پنجاب نے ویمن چیمبر آف کامرس کو کاروبار میں عملی طور پر حصہ لینے والی خواتین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس کی عہدیداران نے گورنر پنجاب کو اپنے چیمبر
کی کارکردگی اور کامیابیو ں کے بارے میں گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔