سکھر، ملک فلاحی جماعت کا سائٹ ایریا تھانے کے قریب اغوا اور ڈکیتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملک فلاحی جماعت کی جانب سے سائٹ ایریا تھانے کے قریب اغوا اور ڈکیتی کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف
شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات بارہ بجے کے قریب کھوسہ برادری کے بیس سے پچیس
مسلح افراد نے سندھی مسلم سوسائٹی کے رہائشی علی جان ملک کے گھر میں گھس کر
ڈکیتی کی اور پچیس تولہ سونا اور نو لاکھ روپے کیش اور اس کے علاوہ ساتھ
میں علی جان کی بیوی اور بچوں کواغوا کر کے لے گئے ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ گھر سے لوٹا گیا سامان اور اغوا کئے گئے بچے اور علی
جان کی بیوی کو فوری بازایاب کرایا جائے نہیں تو ملک برادری احتجاج کا
دائرہ بڑھا دے گی ۔