Feb 26, 2018 06:34 pm
views : 470
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- State Minister Maryum Aurangzeb Addresses
اسلام آباد، پارٹی صدارت کے لیے شہباز شریف ہر اعتبار سےموزوں ہیں،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ
کرنے والے عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور رہے اور آج پہلی
دفعہ استثنیٰ کی درخواست دی اور انہیں استثنیٰ دے دیا گیا،جو دن میں دو بار
عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار ماں اور بیمار اہلیہ سے ملنے کے لیے
استثنیٰ نہیں دیا جاتا ،ایسے فیصلے پرسوال تو اٹھتے ہیں۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم
اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، ہر بچہ جان
چکا ہے کہ ن لیگ کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے، مریم نواز عوام کے ووٹ کے
تقدس کا مقدمہ لڑ رہی ہیں،ایک شخص جس نےپنجاب میں پراجیکٹ لگائے گرفتار
کرلیا جاتا ہے، احدچیمہ کی خدمات نہ صرف پنجاب بلکہ عمران خان صاحب کو خود
بھی پتہ ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جہاں احتساب کمیشن کو تالے لگے
ہیں وہاں کون دیکھے گا اور پوچھے گا؟ پنجاب حکومت کے پاس تمام منصوبوں پر
خرچ پیسے کا ثبوت ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے لیے شہباز
شریف ہر اعتبار سےموزوں ہیں،صدارت کا فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا اور اس
سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں،سینیٹ کے تمام امیدواروں کو
آزاد کر دیا جائے تو اکثریت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔