Feb 26, 2018 08:35 pm
views : 577
Location : National Stadium
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair visits National Stadium, Check PSL-3 Final Arrangements
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کا نیشنل اسٹیڈ یم کادورہ، ترقیاتی کاموں کا جائز ہ
گورنرسندھ محمد زبیر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور وہاں جاری
ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر گورنر سندھ کو این ایل سی
حکام نے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے ضمن میں پہلے مرحلہ کے جاری ترقیاتی کام تکمیل
کے آخری مراحل میں ہیں جسے آئند ہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
این ایل سی حکام نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے اسٹیڈیم میں
عالمی معیار کے مطابق از سر نو تزئین وآرائش کاکام کیا جارہا ہے، اسٹیڈیم
میں بہترین سہولیات، خوبصورتی و تزئین وآرائش با الخصوص بیٹھنے، ٹوائلٹ،
کھانے پینے کی اشیاء کے لئے مخصوص جگہ ہیں ۔
اس موقع پر بریگیڈیئر شعیب احمد، سابق ٹیسٹ کرکٹرز صلاح الدین صلو اور
اقبال قاسم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ارشد خان بھی موجود تھے۔گورنر سندھ
نے اسٹیڈیم میں جاری کام کی رفتار پر اپنے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ طویل عرصہ کے بعد انٹرنیشنل معیار کے میچ کے لئے ہر ممکن سہولیات کی
فراہمی سے عالمی سطح پر شہرکا نام روشن ہوگا۔
اس موقع پر گورنر سند ھ محمد زبیر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام تقریبا نوے فیصل
مکمل ہوچکا ہے اور باقی جو دس فیصد کام بھی آئندہ تین ہفتوں میں مکمل کر
لیا جائے گاجس کیلئے ادارے اور کاریگر دن رات محنت کر رہے ہیں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں توقع کر تا ہوں کے تمام ترقیاتی کام وقت پر مکمل
ہوجائیں گا اور جب شہری میچ دیکھنے آئیں گے تو حیران ہو جائیں گے کہ چار
ماہ پہلے اسٹیڈیم کی کیا حالت تھی۔
محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنےوالی ان تمام ٹیموں پرہم
فخر کرتے ہیں جو جیت کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں اورفائنل میں جو بھی دو
بہترین ٹیمیں پہنچیں گی ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے کیونکہ انکی بدولت
بیرونی ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی جس سے انٹر نیشنل کرکٹ کو
پاکستان لانے میں مدد ملے گی۔