Feb 26, 2018 08:48 pm
views : 604
Location : National Press Club
Islamabad- Former PM of AJK & President PTI Kashmir Barrister Sultan Mahmood Chaudhry Press Conference
اسلا م آباد ،سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی صدر بیرسٹر سلطان محمود کا پر یس کانفرنس سے خطاب
سلطان محمود نے کہاکہ ہم کئی سالوں سے اس امید میں ہیں کہ انٹر نیشنل
کمیونیٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مدد کرے گی لیکن کئی سال گزر گئے یہ
مسئلہ حل نہ ہوا۔
اسلام آباد پریس کلب میں سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان
تحریک انصاف کے علاقائی صدر بیرسٹر سلطان محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کر
تے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری نوجوان اور شہری بھارتی فوج کا بغیر ہتھیاروں
کے مقابلہ کر رہے ہیں ، جس سے دنیا کی توجہ کشمیر پر لگی ہوئی ہے کیونکہ یہ
ایک جمہوری جدوجہد ہے ۔
بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف
ورزیوں کے ساتھ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے جس کے باعث
گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والے پاکستانی شہری شہید اور
زخمی ہورہے ہیں جس پرپی ٹی آئی نے انٹر نیشنل لیول پر آواز اُٹھائی ہے اور
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستا ن ، زیادہ موثر انداز میں آواز اُٹھائے ۔
پی ٹی آئی کے علاقائی صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کشمیر میں
برہانوانی کی شہادت کے بعد کشمیر ی شہری اور طالب علم جمہوری طریقے سے
کشمیر کی خود مختاری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، لیکن بھارت کشمیر میں فوج
بھیج کر ظلم و بربریت میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ کشمیری بھارتی فوج کے آگے
ڈٹے ہوئے ہیں اور انکے حوصلے پست نہیں ہو ئے۔
سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ سیز فائر
معاہدے کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے پی ٹی آئی 28 فروری
کو پریس کلب اسلام آباد سے لانگ مار چ کا آغاز کرے گی تاکہ اقوام متحدہ کی
توجہ اس طرف مبذول کرائی جا سکے ۔
سلطان محمود نے کہا کہ ہم میڈیا کے نمائندوں ، آزاد کشمیر سمیت پورے
پاکستان کے سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات سے اس لانگ
مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔