پشاور: سینٹرل کرم ایجنسی کے متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
سینٹرل کرم ایجنسی کے متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اور دھرنا دیا، مظاہرے میں سینکڑوں متاثرین نے شرکت کی، مظاہرے کے شرکاءِ
نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر، ہم دہشت گرد نہیں
پر ا من پاکستانی ہیں ، ہمیں ہمار ا حق دو ، تعلیم ، بجلی ، صحت اور چھت دو
اور دیگر مطالبات درج تھے ، متاثرین نے وفاق اور گورنر کے خلاف نعرہ بازی
بھی کی ۔
پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے والے شرکا ءِ کا مطالبہ تھا کہ
دہشتگردی کے خلاف کئے گئے آپریشنز میں ہمارے تباہ شدہ املاک کا معاوضہ
اورمتاثرین پیکیج دیاجائے بصورت دیگر دھرنا جاری ر کھا جائے گا۔
اس موقع پر ایک مظاہرین حافظ نصیب الرحمان نے کہا کہ اپنے مطالبات کیلئے ہم
نے گورنر خیبرپختون خوا ، سیاست دان اور امیر مقام عبدالقادر بلوچ سمیت
دیگر اعلیٰ حکام سے بات کی لیکن کہیں سے کوئی مدر نہیں ملی ۔
حافظ نصیب الرحمان نے کہا کہ ہم آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور سے اپیل کرتے ہیں ہمارے مطالبات منوانے میں ہماری مدد کریں ۔
نصیب الرحمان نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم گورنر
ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے
گئے تو ہم اپنا حق لینے کیلئے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤ س جائیں گے اور اپنے
جائز مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔