Feb 26, 2018 09:45 pm
views : 436
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Mahmood Achakzai Media Talk
اسلام آباد، ہمیں امید ہے کہ عدالتیں ہمت کے ساتھ فیصلہ کریں ملک کو کچھ نہیں ہوگا،محمود خان اچکزئی
پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رُکن قومی اسمبلی محمود خان
اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں ہمت کے ساتھ فیصلہ کریں ملک
کو کچھ نہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے
امید ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔
دوسری جنگ عظیم کی مثال دیتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر عدالتوں
میں انصاف ہوتو قومیں بڑی سے بڑی مشکل سے بھی کامیاب ہو جاتی ہیں۔
قرآن کریم کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ
کا کہنا تھا کہ عدل انسان کو تقویٰ کے قریب لے جاتا ہے،انشا اللہ ایسا ہوگا
کہ عدالتیں ہمت کے ساتھ فیصلہ کریں ملک کو کچھ نہیں ہوگا،عدالتیں فیصلہ
کریں ہمیں قبول ہوگا۔