پشاور،اسپیکر کے پی اسمبلی اسدقیصرکی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس
ا
سپیکرکے پی کے اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہونیوالے خیبر پختونخوا
اسمبلی کی اجلاس میں سی ڈی سٹیج ڈراموں کے سنسر شپ کے قیام کے حوالے سے بل
پاس کیا گیا ہے،بل کے مطابق کوئی بھی سٹیج ڈرامہ یا فلم سنسر بورڈ کے اجازت
کے بغیر پیش نہیں ہونگے جبکہ سنسر بورڈ مذہب،ملک اور سیکیورٹی اداروں
کیخلاف مواد کو روکنے کابھی مجاز ہوگا۔
اسمبلی نے مردان ،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تین نئی یونیورسٹیز کی
قیام کیلئے بل اور خیبر پختونخوا کے 58 محکموں کے مختلف پروجیکٹس کے 4
ہزار سے زائد ملازمین کی مستقلی کیلئےخیبر پختونخوا ایمپلائز ریگیولرائزیشن
بل کی بھی منظوری دے دی ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے حکم پر بلدیو کمار سے حلف لینے کیلئے اسمبلی میں پیش
کرنے کیلئے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر کو اسپیکر اسد قیصر نے منسوخ کرتے ہوئے
بلدیوکمار کو کل اسمبلی میں پیش ہونے کیلئے نیا آردڑ جاری کیا،لیکن اپوزیشن
تاحال بلدیو کمار سے حلف لینے کی مخالفت کررہی ،
اجلاس کےدوران شام پر
ہونیوالے انسانیت سوز مظالم اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق چترال سے صوبائی
اسمبلی کی نشست کم ہونے کیخلاف متفقہ قراردادیں منظور کرلئے گئے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر مشتاق غنی کا
کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن اگر ہارس ٹریڈنگ ا مرتکب ہوتا ہے تو اس سے پوری
اسمبلی کی بدنامی ہوگی۔