Feb 26, 2018 08:40 pm
views : 505
Location : Different Places
Quetta- Weathers Turn Cold After Rain In City
کوئٹہ : وادی کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے
وادی کوئٹہ میں ہونے والی ہے بارش سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا ہے بلکہ
طویل خشک سالی سے پریشان اور مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں، کوئٹہ میں
ہلکی بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا ہے ، موسم سہانا ہوا تو شہری حسین
موسم کا لطف اٹھانے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں شہریوں نے باران رحمت پر رب
کائنات کا شکر ادا کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم بہار سے قبل بارشوں کا سلسلہ باغات اور فصلوں
کے لیے نہایت مفید ہے محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں
میں مزید بارشوں کا امکان ہے ظاہر کیا ہے ۔
اس موقع پر ایک شہری ثنا ءِ اللہ نے کہا کہ ماشاءِ اللہ ایک طرف بہار کا
موسم ہے اور ہلکی ہلکی بارش نے موسم بہت سہانا کر دیا ہے جس سے جو بہت خوشی
کی بات ہے اور ظا ہر یہ ہی ہورہا ہے صرف کوئٹہ میں ہی نہیں پورے بلوچستان
میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔
شہری نے مزید کہا کہ بارش کا ہونا زمینداروں کیلئے تو بہت اچھی بات ہے لیکن
اگر برف باری ابھی تک جاری رہتی تو اچھا تھا کیونکہ برف باری میں جو خوشک
سالی ختم ہوتی ہے وہ بارش میں نہیں ہوسکتی۔