Feb 27, 2018 01:57 pm
views : 475
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 141 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،141 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (27 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42769 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،136 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔