Feb 27, 2018 02:18 pm
views : 445
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Asian Development
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں بینک کے تعاون سے پنجاب میں
جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائز ہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ کے مختلف
منصوبوں میں فنی تعاون پر بھی غور کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق اے آئی آئی بی کے پر نسپل انویسٹمنٹ آپریشنز اسپیشلسٹ ڈاکٹر شکیل خان نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا بینک کے فنی تعاون سے چولستان کے
صحرا کو سر سبز و شاداب خطے میں بدل دیں گے ۔چولستان کے 6ملین ایکڑ سے
زائد وسیع وعر یض رقبے کو آبپاشی کے منصوبے کے زریعے سیر اب کیا جائے ۔سیلا
ب کے بانی کو آبی ذخائر میں محفو ظ کرکے کینال کے زریعے چولستان کو سیراب
کیا جائے گا۔
محمد شہباز شر یف نے کہا پنجاب کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیا ر میں
اپنی مثال آپ ہیں ۔اے آئی آئی بی کو پبلک پر ائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری
کے امکانات کا جائز ہ لینا چایئے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہاؤسنگ ، ایم ڈی واسا ، لاہور اور راولپنڈ ی کے کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔