Feb 27, 2018 03:05 pm
views : 428
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- MQM Pakistan Bahadurabad Group Media Talk
اسلام آباد،ایم کیو ایم کی 95 فیصد خالد مقبول کو کنوینر مانتی ہے،فروغ نسیم
الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پارٹی کے کنوینر شپ کے
معاملے پر فاروق ستار سے جواب طلب کرلیا. چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار
محمد رضا نے ایم کیو ایم پاکستان میں کنوینرشپ کے جھگڑے پر رابطہ کمیٹی
گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر خالد
مقبول صدیقی، روف صدیقی، عامر خان اور بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوئے جبکہ پی
آئی بی گروپ کی جانب سے کامران ٹیسوری، شیخ صلاح الدین اور ایس اقبال قادری
الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ
نسیم کا کہنا تھا کہ دس دن پہلے فاروق ستار کو نوٹس دیا گیا تھا اور آج
انکے وکیل نے آکر کہا کہ وہ تیا رنہیں ہیں،ہم نے کورٹ سے درخواست کی کہ
سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہیں اس کیس کو ملتوی نہ کیا جائے، اس کیس میں وقت
کی بڑی اہمیت ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسی وجہ سے اس کیس
کو یکم مارچ کو سنیں گے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی 95 فیصد خالد مقبول کو کنوینر مانتی ہے ۔
اس مو قع پر ڈاکٹر کالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کسی ضلعے میں خالی کاغذوں پر دستخط نہیں ہو رہے اور نہ ہی اسکی ضرورت ہے۔