کوئٹہ،قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقام پیر غائب
یوں توصوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہی لیکن سنگلاخ پہاڑوں کے
درمیان ایک ایسا مقام بھی ہے ہی جسے دیکھ کر جنت کا گماں ہوتا ہے۔
کوئٹہ سے تقریباً 80 کلومیٹر کی مسافت پر حضرت پیر غائب کا مزار واقع ہے
جہاں صوبے اور ملک کے کونے کونے سے عقیدت مند تو آتے ہی ہیں لیکن یہ مقام
سیاحت کے شوقین افراد کے لئے بھی قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ
ہے بلند پہاڑوں کی چوٹیوں سے گرتے آبشار حسین مقام کی خوبصورتی کو چار چاند
لگاتے ہیں۔
صوبے کے مختلف علاقوں اور ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے افراد یہاں کیمپ
لگا کر کئی کئی دن پکنک مناتے ہیں کوئی فیملی کی ہمراہ آتا ہے تو کوئی
دوستوں کے ساتھ ٹولیوں کی شکل میں یہاں آتے ہیں، یہاں پہلی بار آنے والے
افراد خوبصورت مناظر دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتے مگر ساتھ میں
حکومت سے شکوہ بھی کرتے ہیں۔
قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقام پیر غائب پر اگر حکومت تھوڑی سی توجہ دے
اور یہاں سہولیات فراہم کرے تو نہ صرف اسے سیاحوں کے لئے پر کشش مقام
بنایا جا سکتا ہے ہے بلکہ یہاں سے بھاری زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا
ہے۔
سیر کے لئے آئے نوجوان ثنا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ یہ جگہ اتنی خوبصور ت
ہے کہ کئی دن رکنے کے بعد بھی یہاں کی خوبصورتی سے دل نہیں بھرتا،حکومت کو
اس جگہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ حگہ بہت زبردست لیکن یہاں پر اسطرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں انسان اپنی فیملی کے ہمراہ آسکے