Feb 27, 2018 03:30 pm
views : 593
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh addresses to Civil Service Academy Common Training Programe Participants
کراچی ، تربیتی کورسزافسران کی صلاحیتوں اور مفاد عامہ کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تربیتی کورسز افسران کی صلاحیتوں ، پیشہ
ورانہ مہارت اور مفاد عامہ کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں ، عوامی فلاح وبہبود
کے ترقیاتی کاموں ، مسائل کے حل ، درپیش مشکلات کے خاتمہ میں تربیتی مہارت
اہم ثابت ہوتی ہیں، حکومت کے اچھے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں
افسران کلیدی کردار ادا کرتے ہیں با الخصوص جمہوری دور میں افسران کی اہمیت
بہت بڑھ جاتی ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تربیتی کورسز کے حامل ، تجربہ کار
اور محنتی افسران حکومت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اس ضمن میں سول سروسز
اکیڈمی افسران کی تربیت ،پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ کے لئے عصر حاضر کے
تقاضوں ، قومی ضروریات کے مطابق کورسز کرانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں سول سروسز اکیڈمی کے
کامن ٹریننگ پروگرام کے 45 ویں بیچ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
2013 ء4 میں پورے ملک کی طرح صوبہ با الخصوص ملکی معاشی شہ رگ کراچی کے
حالات بہت زیادہ خراب تھے ، خراب حالات کے باعث غیر ملکی یہاں آنے سے بھی
ہچکچاتے تھے ہمیں ان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد یا پھر دبئی میں جانا
پڑتا تھا ، موجودہ حکومت نے امن و امان کے قیام کے لئے انتہائی مشکل فیصلے
کئے با الخصوص کراچی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کے بعد
آپریشن شروع کیا گیا ،آج کراچی سب سے زیادہ پرامن شہر بن کر ابھر رہا ہے ،
امن و امان کے قیام میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس او ر دیگر قانون نافذ
کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے
دیکھتی ہے حکومت پر عزم ہے کہ امن و امان کے تسلسل کے لئے ہر ممکن اقدامات
اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہداء4 کی قربانیوں کو کسی بھی صورت
میں ضائع نہیں ہونے دینگے۔
پروگرام میں 36سول افسران شریک ہیں جن میں 12 خواتین افسران بھی شامل ہیں۔