Feb 27, 2018 05:29 pm
views : 474
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Farrukh Habib Media Talk
اسلام آباد، ن لیگ جنرل الیکشن کے رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے،فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفرخ حبیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن والےہر بار
تاریخ پہ تاریخ لے رہے ہیں،ان کے وکیل خود الیکشن کمیشن میں پیش نہیں
ہوتے،ڈاکٹر عمر سیف کی الیکشن کمیشن آمد پر شدید تحفظات ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ
حبیب کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن جیسے سینیٹ انتخابات سے باہر ہوئی ایسے ہی
عام انتخابات سے بھی باہر ہوگی، پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال
کیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنرل الیکشن کے رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کو
ہائی جیک کرنا چاہتی ہے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر
عمر سیف الیکشن کمیشن میں کیا کر رہے تھے، عمر سیف شہباز شریف کے گہرے دوست
ہیں،الیکشن کمیشن کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔فرخ حبیب نے مزید کہاکہ احد
چیمہ ، فواد حسن فواد ، ظفرحجازی جیسے بیوروکریٹس کا شریف خاندان کےلئے
کردار بھی سب کے سامنے ہے،2013 میں ہونے والی دھاندلی میں کچھ ایسے ہی
لوگوں نے کردار ادا کیا تھا ۔