Feb 27, 2018 05:58 pm
views : 541
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister meets National Security Council Delegation
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کیامریکی صدر کی اسپیشل اسٹسٹنٹ اور این ایس
سی کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس کی سربراہی میں وفد سےملاقات کی
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی اسپیشل اسٹسٹنٹ اور نیشنل
سیکورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی
کونسل کے وفد سےملاقات کی،ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک
تھے،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق مختلف امو ر زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وزیر اداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی
دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے ضروری ہے ،پاکستان افغانستان میں دیرپا امن
کا خواہاں ہے،پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جا چکی ہے ،پاک امریکہ
نالج کوریڈور سے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
احسن اقبال کا کہنا تھاپاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ
ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں،پاکستان کے عوام خوددار
ہیں دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے،آبرومندانہ تعلقات سے پاکستان اور امریکہ
خطہ میں امن کے لئے کام کر سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے وفد کوہیومن ٹریفنگ کے انسداد کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔