Feb 27, 2018 06:43 pm
views : 652
Location : Habib University
Karachi- DG Sindh Rangers Major General Muhammad Saeed visits Habib University
کراچی ، ڈی جی رینجر ز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدکاحبیب یونیورسٹی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجر ز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے حبیب یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دورے کے موقع پر یو نیورسٹی کے صدر ، اساتذہ
اور طلباء نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا ۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر
جنرل محمد سعید نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پس منظر اور اس
محرکات کاتقابلی جائز ہ پیش کیا ۔
ڈی جی رینجر ز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے
کار لاتے ہوئے معاشرے میں صحت مندانہ رجحانا ت کو فروغ دیں تا کہ تعمیری
سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑ ھ سکیں۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید کے
دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے صدر، اساتذ ہ اور طلباء نے قیام امن میں
رینجرز کے کردار کو سراہا۔