سکھر ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے کے خلاف پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کااحتجاجی مظاہرہ
سکھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے بینظیر بھٹو کی تصویر
ہٹانے کے خلاف پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کااحتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے بینظیر
بھٹو شہید کی تصویرہٹانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف سکھر میں پاکستان
پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی کارکنان ضلعی صدر شائستہ کھوسو کی قیادت میں سڑکوں
پر نکل آئیں اور انہوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے
بازی کی۔
اس موقع پر شائستہ کھوسو ودیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے
پیپلزپارٹی کے کارکنان خصوصاً ملک کی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے، بینظیر
بھٹو خواتین کی محبوب لیڈر تھیں ان کی تصویرہٹانا حکومت کی انتقامی
کارروائی ہے جس پر پیپلزپارٹی کے کارکنان خاموش نہیں بیٹھیں گے اور حکومت
کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔