Feb 27, 2018 07:57 pm
views : 517
Location : Empress Market
Karachi- Public Views About Inflation
کراچی،مہنگائی کا جن بے قابو،مزدور طبقے کے لئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا
سال کے دوسرے مہینے فروری میں مہنگائی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں
آئی ہے145 پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصدکمی
ریکارڈ کی گئی تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں
0.23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
شہری سبزیوں کی قیمتوں سے تو مطمئن ہیں تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کا شکوہ
کرتے نظر آتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں تو مناسب ہیں
تاہم دیگر اشیائے ضرورت غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا
کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے سبزیوں کی قیمتیں تو مناسب ہیں تاہم فروٹ اور دیگر
اشیائے ضروریہ تاحال غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں ،حکمرانوں کو صرف اپنی
پڑی ہوئی عوام کا کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مزدور شخص کے لئے
اپنے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے،حکومت کو مزدور کی آمدنی بڑھانے
کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔