پشاور،وزیر اعلی کے پی کے کے سابق مشیر سورنگ سنگھ کے مبینہ قاتل بلدیو کمار کی اسمبلی آمد،اراکین اسمبلی کا اجلاس سے واک آؤٹ
وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے سابق مشیر سورنگ سنگھ کے مبینہ قاتل بلدیو
کمار کی خیبر پختون خوا اسمبلی میں آمد پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے
اجلاس سے واک آوٹ کیااس موقع پر اراکین اسمبلی نے بلدیو کمار کے خلاف شدید
نعرہ بازی کی سیکیورٹی اہلکار بلدیو کمار کو حلف لیے بغیر ہی لے کر چلے
گئے۔
خیبر پختو نخوا اسمبلی میں ہنگامی آرائی اس وقت شروع ہوئی جب وزیر اعلی کے
پی کے سابق مشیر سردار سورنگ سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملز م بلدیو
کما ر کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کے بعد لا یا گیا،اپوزیشن اور حکومتی
اراکین نے احتجاجا واک آوٹ کیا،ایک رکن نے تو بلدیو کمار پر جوتے کا وار
بھی کیا۔
منتخب نمائندوں کا کہنا ہے کہ بلدیو کما ر قاتل ہیں اور انہیں کسی صورت حلف اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
ادھر بلدیوں کمار بھی بول پڑے،کہتے ہیں حکومت کے لئے نہیں آیا ،اپوزیشن کو عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی حد سے بڑھ گئی تو اسپیکر نے اجلاس کوجمعہ تک ملتوی کردیا۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر
شاہ فرمان کا کہنا تھ کہ کہ اسپیکر ساحب نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیا
جبکہ واک آؤٹ کرنا اراکین اسمبلی کا حق تھا۔