Feb 27, 2018 08:59 pm
views : 583
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- MQM PIB Group Media Talk
اسلام آباد، ایم کیو ایم بہادر آباد میں بھی یہ خواہش موجود ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار ہی کنوینر بنیں،کامران ٹیسوری
الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پارٹی کے کنوینر شپ کے
معاملے پر فاروق ستار سے جواب طلب کرلیا، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار
محمد رضا نے ایم کیو ایم پاکستان میں کنوینرشپ کے جھگڑے پر رابطہ کمیٹی
گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر سماعت کی،اس موقع پر خالد
مقبول صدیقی، روف صدیقی، عامر خان اور بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوئے جبکہ پی
آئی بی گروپ کی جانب سے کامران ٹیسوری، شیخ صلاح الدین اور ایس اقبال قادری
الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار کے
وکیل بابر ستار کا کہنا تھا بہادر آباد گروپ کی جانب سے دو تہائی اکثریت
کی بات درست نہیں ہے ،گروپ کی جانب سے درخواست میں انٹرا پارٹی الیکشن کو
بھی چیلنج کیا گیا تھا آج پہلی تاریخ تھی ہم نے الیکشن کمیشن سے جواب دینے
کے لئے وقت مانگا ہے تاہم دوسرے گروپ کی جانب سے آج ہی فیصلہ سنانے پر زور
دیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے ہمیں یکم مارچ تک کا وقت دیا ہے،ہم چاہتے ہیں
کہ معاملہ جلد از جلد حل ہو اور اس تناؤ کی کیفیت کو ختم کی جاسکے۔
ایم کیو ایم پی آئی بی کے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی جانب سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ پارٹی کو تقسیم سے بچانا ہے،
ایم کیو ایم بہادر آباد میں بھی یہ خواہش موجود ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار ہی
کنوینر بنیں، فاروق ستار کی جانب سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ پارٹی کو تقسیم
ہونے سے بچانا ہے۔