سکھر ،زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کئے جانے کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
سکھر میں زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کئے جانے کے خلاف شہریوں کی جانب سے
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز
اٹھا رکھے تھے جن پر انکےنعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کےوائس
چانسلر نثار احمد صدیقی اور اسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر انتظامیہ نے سورٹھ
سوسائٹی کی زمین پر شہریوں کے 56 پلاٹوں پر غیرقانونی قبضہ کر کے ان پر
تعمیر کا آغا زکردیا ہے، گذشتہ 6 ماہ سے پلاٹوں پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا
ہے اور نثار صدیقی نے 56 پلاٹوں کو کم رقم پر ہمیں دینے کو کہا تھا تاہم
انہوں نے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا جس سے 3 سو گز کے پلاٹوں کے مالکان
تشویش میں مبتلا ہیں ۔
مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر
اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزراؤں سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف
فراہم کیا جائے۔