راولپنڈی،توہین عدالت میں سزاپانے والے ن لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی سزاآج مکمل ،رہائی کا امکان
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں بارے دھمکی آمیزتقریر کے بعد توہین عدالت میں سزاپانے
والے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی سزاآج مکمل ہو جائے گی جس کے بعد امکان ہے
کہ نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
لیگی رہنماؤں نے نہال ہاشمی کی رہائی کے موقع پراستقبال کی تیاریاں بھی
مکمل کر لی ہیں جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے،کارکنوں
نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھ ہیں ،کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی
کی جا رہی ہے جبکہ کارکنان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف
دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے تھے جس پر سپریم کورت نے توہین عدالت کے
الزام میں نہال ہاشمی کو یکم فروری کو1 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ
توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط
معافی کو مسترد کر دیا تھا۔