بہاولپور،شہریوں میں ٹریفک سے تعلق شعور بیدار کرنے کے لئے مہم کا انعقاد
ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے شہریوں میں ٹریفک شعور
بیدار کرنے کے لئے بہاولپور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اعلی افسران خود میدان میں
آگئے۔
ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فروز اور ڈی ایس پی
ٹریفک غلام دستگیر شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے
آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کیے خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے محفوظ
رکھنے کے لئے ہیلمیٹ پہنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
پولیس افسران نے ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے بڑوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی دی۔