Feb 28, 2018 02:47 pm
views : 528
Location : SGMKM Medical College
Sukkur- Students celebrates Holi
سکھر ،سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کےطلباءو طالبات کی جانب سے
ہندوبرادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئےہولی کی تقریب کا انعقاد
سکھرمیں موسم بہارکا آغاز ہوتے ہی ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی تقریبات
کا انعقاد شروع ہوگیا ہے، سکھرکے جی ایم سی کالج میں طلباءوطالبات کی جانب
سے ہولی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں شریک طلباءوطالبات پرجوش نظر
آئے جبکہ، ایک دوسرے پر لال ، پیلے ، نیلے ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار
کیا اورمختلف گانوں پر رقص بھی کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سکھر کے سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج میں
طلباءو طالبات کی جانب سے ملک کی ہندوبرادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے
طورپرہولی کا تہوار منایاگیا طلباءوطلبات نے اس موقع پر جی ایم سی سی 11ویں
بیج کی جانب سے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ایک
دوسرے پر لال ، پیلے ، نیلے اور ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہارکیااورڈھولک
کی تھاپ پر بھگڑے ڈالے ڈانڈیا کھیلا جبکہ مختلف پاکستانی بھا رتی اور
سندھی گیتوں پر رقص بھی کیا۔
طلباءوطالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب منعقد کرکے ہم دنیا کو پیغام
دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔