پشاور: بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاوراور سی پیک کے مابین ایم او یو معاہدہ
بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاوراور سی پیک کے مابین ایم او یو معاہدے کی
تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی طلبہ اور طالبات سمیت مختلف شعبوں
سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پشاور کے نجی ہوٹل میں سی پیک اور بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کے مابین
سائن ہونے والے ایم او یو کا مقصد پاک چائنا تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور
چائنا کی مدد سے یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کی تربیت کیلئے مختلف شعبوں
میں ورکشاپ کے مواقع فراہم کر ناہے ۔
اس حوالے سے چیئر پرسن ویمن چیمبر آف پشاور فطرت الیاس بلو ر نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں چائنا کی
پروڈکٹ کم قیمت ہیں اور ہماری مہنگی اس لئے عوام چائنا کی پروڈکٹ پر انحصار
کرے گی جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا ٹریڈنگ سسٹم خراب ہے ۔
فطرت الیاس نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ چائنا کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اس
لئے ہمیں انکی مدر لینی ہوگی جس کے ذریعے آگے چل کر ہم اپنی پروڈکٹ کو
بہتر کر سکتے ہیں، کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا تو پڑتا ہی ہے ۔
اس موقع پرلیکچرر آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ بے نظیر یونیورسٹی پشاور
افشاں زمان نے کہا کہ آج انٹر نیشنل کانفرنس آن سی پیک ہورہی ہے جس میں بے
نظیر بھٹو یونیورسی کے مابین ایم او یو سائن ہورہا ہے جس سے طلبہ کو بیرون
ملک روز گار کے مواقعے فراہم کئے جائیں گے اور آپس میں پاک چائنا تعلقات
بھی مزید بہتر ہونگے ۔
افشاں زمان نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کیلئے مختلف سیمینار کر واتے ہیں جس سے
انکا ویژن مضبوط ہو تا ہے، ایم اویو معاہدے کے بعد ہم اپنے طلبہ کو مختلف
شعبوں میں چائنا کے تعاون سے ورکشاپ کر وائیں گے جو کہ ایک مثبت قدم ہے ۔