Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 28, 2018 06:38 pm views : 585

Location : PAF Base Samungli

Islamabad- PAF Raises a New Multi role Squadron
  • Urdu

اسلام آباد ، پاک فضائیہ کے ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا جب فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اسکواڈرن کو نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ہے " خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا"۔ اس تاریخی موقع پر پی اے ایف بیس ا سمنگلی (کوئٹہ) میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر ائیر چیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے اس سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ ، ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو سکواڈرن کا نشان عطا کیا۔ اس تقریب کو یاد گار بنانے کے لیے چار جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے۔ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔ ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلے میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔
ائیر چیف نے مزید کہا کہ آج سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس نمبر 28 ملٹی رول ا سکواڈرن کے ذمہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کی فضائی حدود کی دن رات نگرانی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نمبر 28 اسکواڈرن طاقت کے توازن کے حوالے سے یہ ذمہ داری بخوبی سر انجا م دے گا۔ہم ان نامساعد حالات اور غیر یقینی صورت حال کے باوجود خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صور ت میں اس کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے جن کے کردار کو وطن کی ترقی میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سی پیک کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ان شا ء اللہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج بلوچستان میں نمبر 28 سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved