پشاور،اسلامی جمعیت طلبا کا نقیب اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج
پشاور میں طلبہ تنظیم نے نقیب محسود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
،مظاہرین نے حکومت سے پختون نوجوانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور پریس کلب کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کراچی میں قتل ہونے
والے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پلے
کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج
تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ رائو انوار نے بے گناہ نوجوان کو جعلی پولیس
مقابلے میں قتل کیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پختون نوجوانوں کو تحفظ
فراہم کرے۔
اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم حسن بشیر کا کہنا تھا کہ حکومت نقیب اللہ کے
قاتلوں کو گرفتار کرے جبکہ اسطرح کے واقعات سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھانے
کی کوشش کرتے ہیں۔