Feb 28, 2018 07:47 pm
views : 430
Location : Sindh Assembly
Karachi- PSP Leaders Media Talk
کراچی،پی ایس پی کے اراکین سندھ اسمبلی حفیظ الدین اور محمد دلاور کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاک سر زمی پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کا کہنا ہے کہ
ایم کیو ایم والوں کو کراچی والوں کا کچھ خیال ہے بھی کہ ہیں ،کل اخبار میں
دیکھا ایک جانب چھوٹا ستار اور بڑا ستار جبکہ دورسی جا نب بے تاج بادشاہ
تھے یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ا نہیں کراچی والوں کا خیال ہے بھی کہ نہیں،سندھ
حکومت بل پاس کر نے جا رہی ہے جس کے تحت ٹیکس وصولی کے خلاف کوئی بھی
عدالت نہیں جاسکتا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
پی ایس پی رہنما کا کہنا تھا اربن سندھ کے لوگ اربوں روپے کے ٹیکس دے رہے
ہیں حکومت اور کتنے ٹیکس لگائے گی۔
موٹر وہیکل کی مد میں 5435 ملین روپےانفراسٹرکچر کی مد میں3264 ملین
روپے،کیپٹل ویلیوٹیکس3343.5 ملین روپے اورپراپرٹیز ٹیکس3252ملین وصول کئے
جا رہے ہیں کل پراپرٹی ڈیلرز منتیں کر رہے تھے کہ کہاں کہاں ٹیکس لگائے
جائیں گے۔
پی ایس پی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت کو متنبہ کرتا
ہوں کہ کراچی والوں پر لگائے جانے والےٹیکسوں پر نظر ثانی کرے ورنہ ہم
عدالتوں کے دروازےکھٹکھٹائیں گے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی محمد دلاور کاشہباز شریف کو ن لیگ پارٹی صدر منتخب
کئے جانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ملک
کی دو بڑی جماعتوں کے بعد عمران خان نے بھی یہی کام کیا ہے جہانگیر ترین
کے بعد انکے بیٹے کو ٹکٹ دیکر،ہم اس موروثی نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔