Feb 28, 2018 07:50 pm
views : 638
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Turkish Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیراحسان مصطفی یرداکول کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیراحسان مصطفی یرداکول نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ترکی کے سفیر نے پاکستان مسلم لیگ ن کا
صدر منتخب ہونے پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیراحسان مصطفی یرداکول نے کہا پاک ترک
دوستی مضبوط بنانے میں آپ نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔آپ نے منصوبوں کو غیر
معمولی رفتار سے مکمل کر کے سب کو حیران کیا ہے۔ ہر شخص آپ کی انتھک محنت
اور عوامی فلاح کے اقدامات کا معترف ہے۔
ترکش سفیر نے کہا آپ کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیر معمولی
ہے۔کوئی چاہے بھی تو وہ آپ کی سپیڈکا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
ہاں آپ ایک قدم اٹھا کر اپنا کام مکمل کرتے ہیں وہاں دوسروں کو کئی قدم
اٹھانا پڑتے ہیں۔ پاکستان کے اندر آپ نے تیزرفتار ی سے منصوبے مکمل کئے
ہیں۔ آپ جیسا پر عزم اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر پاکستان میں کوئی نہیں۔
آپ نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے صرف کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے احسان مصطفی کو پاکستان میں ترکی کے سفیر کی
حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔وزیر اعلی نے ترکش سفیر
کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان اور ترکی کی دوستی ، بھائی
چارے ، اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔ ترکی نے ہمیشہ
پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ
دھڑکتے ہیں۔ ترکی کی قیادت نے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کی غیر مشروط
حمایت کی ہے۔ پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہاصحت ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں ترکی کا
تعاون لائق تحسین ہے۔ مستقبل میں ترکی کے ساتھ واٹراینڈ سینی ٹیشن ، کم
لاگت کی ہاؤسنگ سکیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ ترکی نے
ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پاکستان سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
اس موقع پر ترکی کے سرمایہ کار ، صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا ، خواجہ
عمران نذیر، چیف سیکرٹری، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان ، لارڈ میئر
لاہور ا ور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔