Feb 28, 2018 08:43 pm
views : 524
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے خارجہ پالیسی میں
تبدیلی کا کہا ہے، کمیٹی کی سفارش پر خطے کے ممالک سے تعاون پر مبنی پالیسی
مرتب کی جائے گی،دیکھیں گے کہ کن ریجنل ممالک سے تعلقات بڑھانے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا
واضح موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل افغانیوں کے درمیان مذاکرات ہیں،افغان
عوام کے درمیان افغانستان کی قیادت میں مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، عسکری
کاروائیاں اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی آرمی چیف کے بیانات جنگی دماغ کا اظہار کرتے
ہیں،پاکستان ایسے معاملات پر صبر کا مظاہرہ کرتا ہے،پاکستان کی مسلح افواج
ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہندوستان رواں
برس 400 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ، کشمیر انسانی
حقوق کی پامالی پر تشویش ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے
کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی بیمار ذہنیت کی
عکاس ہے،یہ ہندوستانی ڈیموکریسی نہیں شیمو کریسی ہے، انتہا پسند سوچ نے فن
کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے،انڈین موشن پکچر ایسوسی ایشن نے پاکستانی
فنکاروں پر پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ انڈیا نے ویزوں کے حوالے سے تعصب کا
مظاہرہ کیا،حسین حقانی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل
کریں گے۔ دفتر خارجہ جتنی مدد ہو سکی کرے گا۔